فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کار لفٹر ملزمان سے پولیس مقابلہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کار لفٹر ملزمان سے پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، سرقہ شدہ گاڑی اور اسلحہ برآمد۔
تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دورانِ پٹرولنگ سہراب گوٹھ فلائی اوور، بلاک 21 فیڈرل بی ایریا کے قریب مشکوک ٹیوٹا کرولا کار میں سوار تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم پرویز ولد مرید حسین زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، دو زندہ راؤنڈز اور تین خول برآمد ہوئے۔ زیرِ استعمال ٹیوٹا کرولا نمبر 714-ARR بھی تحویل میں لے لی گئی، جو ابتدائی جانچ کے مطابق تھانہ الفلاح کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *