صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کی زیر صدارت ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کی بحالی سے متعلق اجلاس

کراچی ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کی زیر صدارت ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کی بحالی سے متعلق اجلاس
اجلاس میں 30.5 کلومیٹر طویل شاہراہ کی اپ گریڈیشن، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا
ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو جدید اور خوبصورت گیٹ وے کوریڈور بنایا جائے گا، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
30.5 کلومیٹر طویل شاہراہ سے تمام تجاوزات فوری ختم کی جائیں، چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنر کراچی کو ہدایت
ڈی آئی جی ٹریفک تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان یقینی بنائیں، چیف سیکریٹری سندھ
یہ منصوبہ کراچی کے داخلی راستے کو محفوظ، منظم اور عوام دوست کوریڈور میں تبدیل کرے گا، چیف سیکریٹری سندھ
ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کراچی میں داخلے کی اہم شاہراہ ہے، صوبائی وزیر علی حسن زرداری
سندھ حکومت نے ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، علی حسن زرداری
منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے ریلیف مل سکے، علی حسن زرداری
شاہراہ پر مناسب بس ویز، بس اسٹاپس اور منظم یوٹرنز فراہم کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز
کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ملیر مشترکہ طور پر شاہراہ کا دورہ کریں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *