کراچی گھریلو جھگڑے کے دوران ماں اور بیٹے کے ہاتھوں والد کے قتل کا افسوسناک واقعہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) گلشنِ حدید فیز 2 میں گھریلو جھگڑے کے دوران ماں اور بیٹے کے ہاتھوں والد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کبریٰ اور بیٹے صلاح الدین کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ہتھوڑوں کے وار کرکے انور خان کو شدید زخمی کیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ماں اور بیٹے نے اعتراف کیا کہ واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *