گلستانِ جوہر پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، گلستانِ جوہر پولیس نے شہری سے ڈکیتی کرنے والے ملزم عمران ولد جمعہ گل کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل (BDM-2869) تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ فرار ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *