کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس

کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، فقہ جعفریہ کے علماء کرام، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علماء کرام اور منتظمین نے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔
کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی کہ مجالس و جلوسوں کے پرمٹ اور این او سی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنایا جائے، جبکہ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔ علماء کرام کی سیکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *