
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ دو ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان نعمان، احسن عرف کاشان اور محمد افتخار کے قبضے سے 30 بور پستول، اضافی میگزین، 5 زندہ راؤنڈز، 2 موبائل فون، ایک والٹ اور موٹر سائیکل برآمد۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ کرمنل ریکارڈ اور سابقہ مقدمات کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔