ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک بے نقاب

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی نے بین الصوبائی آن لائن منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان: • سلمان محمد ولد طلحہ محمد • جہانزیب خان ولد گل محمد
ملزمان کے قبضے سے 26.06 کلوگرام چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گینگ خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات اسمگل کرتا تھا۔ ملزمان سامان کے کنٹینرز میں چرس چھپا کر پورٹ قاسم کے ذریعے کراچی لاتے اور بعد ازاں آن لائن فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *