
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم تذیر ولد رحمان اللہ کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 50 پیکٹ غیر ملکی گٹکا (سفینہ)، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے زیرِ استعمال رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔