جامعہ کراچی میں اساتذہ کے احتجاج کا معاملہ

جامعہ کراچی میں اساتذہ اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے اجلاس،ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو جامعہ کراچی میں اساتذہ، افسران اور ملازمین کے احتجاجی معاملے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈ محمد اسماعیل راہو اورسندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن ​پروفیسر ڈاکٹر سید طارق رفیع نے کی۔
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ،​ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، سیکریٹری، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نعمان احسن،صدرکراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی سید غفران عالم، صدر، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، جامعہ کراچی۔زاہد حسین بلوچ، ​صدر، کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن فیصل ہاشمی شریک تھے
​اجلاس میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کے جائز مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں طویل اور تفصیلی مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جامعات و بورڈز، حکومتِ سندھ کی جانب سے جامعہ کراچی کے ملازمین کے لیے ‘ایکس گریشیا’ (Ex-gratia) اور ہاؤس رینٹل سیلنگ (Housing Rental Ceiling) کے حوالے سے سازگار اور حق میں سفارشات پر مبنی ایک سمری فوری طور پر وزیراعلی سندھ کو بھیجی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ​حکومتی یقین دہانی اور اس مثبت پیش رفت کے بعد، اجلاس میں موجود انجمنوں کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ وہ باہمی مشاورت کے بعد جامعہ کراچی میں جاری ہڑتال کو ختم کر دیں گے۔ اس کے علاوہ، معاملے کے حل کے لیے پہلے سے قائم کردہ کمیٹی اپنا کام باقاعدگی سے جاری رکھے گی۔
​اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومتِ سندھ تعلیمی اداروں کے استحکام اور اساتذہ و ملازمین کے فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے تاکہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *