
سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔دوسری شادی کی خاطر پہلی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے والا شوہر پکڑا گیا۔ بھلوال میں 9 مئی 2026 کو نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی گلا کٹی لاش کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ خاتون کا اپنا شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا، جسے شریک ملزم بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے بھائی کے ساتھ مل کر دوسری شادی کی خاطر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو گلا کا ٹ کر ۔۔۔۔ کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی مرکزی ملزم احسن اور اس کا بھائی فرمان گرفتار جبکہ ۔۔۔ میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمد مقتولہ فریال بی بی اور اس کے شوہر احسن کا تعلق پھلروان کے نواحی گاؤں چک نمبر 6 ایم ایل سے تھا۔بے حس ملزم نے قتل کے اگلے روز دوسری خاتون سے نکاح بھی کر لیا تھا.بھلوال پولیس نے روایتی تفتیش اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں کیس کا معمہ حل کر دیا۔ ویلڈن سرگودھا پولیس