
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے ہوا گوٹھ میں پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ تین ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ مجموعی طور پر چار ملزمان گرفتار، جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت محمد فراز ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔ جبکہ گرفتار ملزمان میں نصیر علی ولد علی اصغر، محمد رمضان ولد اسماعیل اور اقبال ولد نہال شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال جبکہ گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔