حیدرآباد(بیورو رپورٹ) مہران ورکرز یونین حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے صدر آفتاب احمد لاڑک نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ادارے میں زیادہ تر ملازمین 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پراس امید کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ایک دن انہیں مستقل ملازمت مل جائے گی لیکن ادارے کی انتظامیہ گزشتہ 18 ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہی اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے انتظامیہ کے ایچ آر نعیم شورو مزدوروں کے لئے فرعون بنے ہوئے ہیں وہ مزدوروں کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں کہ میئر ان کا حمایتی ہے اور عدالتیں ان کی جیب میں ہیں اس لئے وہ جو چاہیں گے وہی کریں گے اب ہم اللہ تعالی کی عدالت میں فریاد لے کر جائیں گے اور وہاں ایف آئی آر درج کرائیں گے انہوں نے خبردار کیا کہ وہ شہید بینظیر بھٹو کی قبر پر جا کر دعا کرنے کے بجائے بددعا کریں گے کہ تمہاری جماعت کا میئر حیدرآباد میں فرعون بنا بیٹھا ہے اور ملازمین کی تنخواہیں روکے ہوئے ہے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔ جو مشکلات اور تکلیفیں ہم برداشت کر رہے ہیں وہی اسے بھی دکھا تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کی تعلیم جاری نہ رکھ سکے
Posted inکراچی