ڈی ایس پی کینٹ پارس بکرانی کا منارٹی کمیونٹیز کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس، مسائل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

*ڈی ایس پی کینٹ پارس بکرانی کا منارٹی کمیونٹیز کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس، مسائل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال*

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر منارٹی ڈیسک کی سپروائزری ذمہ داریاں انجام دینے والی ڈی ایس پی کینٹ پارس بکرانی نے منارٹی کمیونٹیز کے نمائندگان کے ساتھ تعارفی و مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں سی ایس ایس پی کے اراکین اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے وفد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران امن و امان کی صورتحال، منارٹی کمیونٹیز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے اپنی عبادت گاہوں کے دوروں کے لیے دعوت پیش کی، جس پر آئندہ ہفتے پیس کمیٹی کے اراکین، منارٹی ڈیسک کے انچارج اور متعلقہ اسٹاف کے ہمراہ دورے کیے جائیں گے۔

ڈی ایس پی پارس بکرانی نے کہا کہ ضلعی پولیس حیدرآباد تمام برادریوں کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر باہمی تعاون، بھائی چارے اور امن و امان کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *