
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 26 ملزمان گرفتار، جن میں اسٹریٹ کریمنل، منشیات فروش، گٹکا سپلائرز، مفرور اور غیرقانونی افغان نیشنلز شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، کرسٹل، چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔