پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سر سید پولیس نے سیکٹر 7-B نارتھ کراچی، محمد شاہ قبرستان کے عقب میں پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
دورانِ گشت مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں زخمی ہوگئے اور گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نواز عرف عوّا اور منصور علی کے نام سے ہوئی۔ ان کے قبضے سے 30 بور پستول، 9 ایم ایم پستول، لوڈ میگزین، 5 زندہ راؤنڈ، دو موبائل فون، ایک ہزار روپے نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *