
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون کی بریگیڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں میں ایک اسٹریٹ کرمنل، ایک شراب فروش اور ایک گٹکا ماوا فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، شراب، گٹکا ماوا اور فیروز آباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔