
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا سہراب گوٹھ فلائی اوور، راشد منہاس روڈ پر اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار زخمی ملزم شعیب ولد حسان اور اس کے ساتھی رضی الدین ولد سمیع الدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکل تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی ڈکیتی کے مقدمے میں چھینی گئی تھی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔