بوٹ بیسن پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان منے اور ابوذر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے روکنے پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرا فرار ہونے کی کوشش کے دوران عوام کے تعاون سے پکڑا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، 3 زندہ راؤنڈ، ایک موٹر سائیکل اور شہری سے لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *