ابراہیم حیدری پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پستول اور زندہ گولیاں برآمد

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں جمعہ پلیہ کے مقام پر پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سعید نور عرف نوریہ ولد شریف حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے: 01 عدد 30 بور پستول
03 عدد زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *