ڈسٹرکٹ ویسٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے رئیس امروہی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *