
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ، ندی کنارے لیاری ایکسپریس وے کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرے ملزم کو بغیر زخمی ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت محبوب علی ولد عثمان غنی جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت صدام ولد سخی بہادر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک پلاسٹک پستول اور موٹر سائیکل نمبر KMF-7622 سپر پاور 70 برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔