تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، مضرِ صحت تمباکو اور گٹکا/ماوا برآمد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس کی گشت پر مامور پارٹی نے MDA پروجیکٹ سے فلٹر پلانٹ، اسٹیل ٹاؤن کی جانب جانے والی ایک مشکوک سفید ویگو گاڑی نمبر KW-5325 کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور گاڑی بھگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ دورانِ تعاقب فلٹر پلانٹ کے قریب ملزمان نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم فضل الرحمان ولد ولی محمد زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کے قبضے اور گاڑی سے ایک پسٹل بمعہ 2 راؤنڈ، 4 بورے مضرِ صحت تمباکو (تقریباً 160 کلوگرام)، سفینہ گٹکا/ماوا کے 3 بورے (200 پیکٹ) اور سفید ویگو گاڑی نمبر KW-5325 برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ مذکورہ گاڑی کے ذریعے گٹکا/ماوا، منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ زخمی ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری اور گرفتار ملزم کا سابقہ فوجداری ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *