سرگودھا ساہیوال نعت رسول مقبول حضورؐ کی محبت اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے حضورؐ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا نظام مصطفے کا نفاذاور مقام مصطفی کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد ہے ان خیالات کا اظہار

سرگودھا ساہیوال نعت رسول مقبول حضورؐ کی محبت اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے حضورؐ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا نظام مصطفے کا نفاذاور مقام مصطفی کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے ساہیوال میں ملک محمد صدیق البقا ریسٹو رنٹ والوں کی طرف سے منعقدہ محفل عظمت پنجتن پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفےٰ میں مضمر ہے مولانا جعفر حسین قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک حضور اور انکی آل پر دروز نہ بھیجا جائے نماز مکمل نہیں ہوتی ہمیں درودشریف کو اپنا وظیفہ بنا لینا چاہیے محفل میں ملک کے نامور نعت خواں علی شیر حاکم، یاسر علی گولڑوی، نصر حیات معینی، ملک محمد صدیق نے بھی حضور ؐ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا سٹیج پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال شمس الرحمان، ڈی ایس پی قیصر عباس گجر بھی موجود تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *