ممتاز و معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا اویس مرتضی نوری نے خطاب کرتے ہوئے

حیدرآباد۔سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج گلشن الہی قادری فریدی چشتی کی زیر سرپرستی پیر محمد حسان الہی قادری کے زیر نگرانی سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی 9 روزہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ دوسری نشست سے پنجاب سے ائے ہوئے ممتاز و معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا اویس مرتضی نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنی عزت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرتے تو پھر اہل بیت اطہار صحابہ کرام یا بزرگان دین کی عزت کی بات ائے تو خاموشی کیوں اختیار کی جائے ؟ ہم اپنا تشخص جلد ہی ضائع کر دیتے ہیں گوگل اور سوشل میڈیا سے ہم نے دین نہیں لینا بزرگان دین کی تعلیمات کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں تک پہنچانے کی اصل ضرورت ہے سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے سالانہ عظیم الشان تقریبات کا انعقاد الحاج گلشن الہی قادری فریدی اور ان کے صاحبزادگان مفتی محمد حسان الہی قادری اور منتظین انتظامیہ کمیٹی اس عمل پر مبارکباد کی مستحق ہے قبل ازیں منعقدہ محفل نعت میں عالمی شہرت کے حامل نعت خواں محمد زہیب علی اشرفی نعت گو شاعر علیم الدین علیم منظور حسین کھوکھر فاروق رحمانی عبدالرشید ربانی سمیت دیگر ثناء خواں حضرات نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و منقبت سیدنا غوث اعظم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی تقریب میں صاحبزادہ مفتی محمد حسان الہی قادری چشتی فریدی صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ صاحبزادہ فیضان الہی قادری صاحبزادہ حنان الہی سید حسنات رضوی جاوید اقبال حاجی محمد افاق احمد شہاب اجمیری سمیت عشقان رسول نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تقریبات کے دوسرے روز دن بھر دربار سخی پر زائرین اور عقیدت مندوں کی جانب سے چادر شریف کی امد کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا جبکہ منتظمین کی جانب سے انے والے زائرین اور محافل کے اختتام پر شرکا کے لیے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا اج بدھ 7 اکتوبرعرس تقریبات کے تیسرے روز پیر سید غلام رضوانی شاہ جیلانی پیر سید مظفر حسین شاہ قادری علامہ مولانا محمد عبدالرشید اویسی (پنجاب ) پیر محمد مفتی اصف علی عبداللہ قادری رضوی مولانا احمد رضا قادری اور دیگر علماء اکرام خطاب کریں گے جبکہ تقسیم اسناد برائے اسلامک سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی و سخی عبدالوہاب اکیڈمی منعقد ہوگی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *