
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں تفتیشی ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران مغوی خواتین و بچوں کو بازیاب کرانے کے ساتھ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
1۔ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ الزام نمبر 1931/26، بجرم دفعہ 496-A ت پ میں مغویہ اسماء زوجہ علی احمد، آسیہ بی بی اور دو بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ ملزم رب ڈنو ولد اللہ ڈنو کو گرفتار کر لیا گیا۔
2۔ تھانہ ملیر کینٹ: مقدمہ الزام نمبر 409/26، بجرم دفعہ 365-B ت پ میں مغویہ امبر دختر زاہد حسین کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ ملزمان عمران عرف علی ولد ریاض حسین اور فیض بی بی زوجہ ریاض حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
3۔ تھانہ سکھن: مقدمہ الزام نمبر 43/26 میں مفرور ملزم عبدالغفار ولد عبدالستار عرف محمد شفیع کو گرفتار کر لیا گیا۔
بازیاب ہونے والی مغویان کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔