ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اورنگی ٹاؤن کی حدود ایم پی آر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *