وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی شرکت

صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، صرف 10 کلو آٹا بیگ مارکیٹ میں لایا جائیگا

اشیائے خوردنوش کے نرخ میں اتار چڑھاؤ پر تفصیلی رپورٹ پیش، 10 اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آٹا اور گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے بین الصوبائی بارڈر کی کڑی نگرانی کا حکم

تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ضلع میں گندم کی بوائی کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت

تمام اضلاع میں سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کا حکم

رمضان المبارک میں کیلا، سیب اور کھجور کی کنٹرول نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ہر ڈپٹی کمشنر متعلقہ علاقے میں کولڈ سٹوریج میں کیلا، سیب اور کھجور کی رمضان المبارک کی ضرورت کے مطابق سٹوریج یقینی بنائے گا

نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت تمام اراضی پر گندم ہی کاشت ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خوردونوش کے نرخ کا تقابلی جائزہ پیش

10 اشیا کے نرخ میں 252 فیصد تک کمی کا ریکارڈ رجحان۔ بریفنگ

بیشتر اشیائے خوردونوش کے نرخ مستحکم، دالوں کے نرخ بھی برقرار۔ بریفنگ

اشیاء کے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کیلئے قیمت ایپ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ بریفنگ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں منڈی مارٹ قائم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

پنجاب میں پہلی مرتبہ”ٹرانسفارمنگ مارکیٹ ویسٹ ان ٹو ویلتھ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

پامرا کے تحت آف سیزن سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی کیلئے ڈی ہائیڈریشن پراجیکٹ کی منظوری
کاہنہ میں سبزیوں اور پھلوں کیلئے پنجاب کا پہلا منڈی مارٹ پراجیکٹ شروع، جلد تکمیل کا ہدف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کھلے دودھ کی حفظان صحت کے مطابق فروخت کی ریگولیشن کیلئے موثر اقدامات کا حکم

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *