نیشنل یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (FAST-NUCES) کراچی کیمپس میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی منیجر ایڈمنسٹریشن محمد جاوید انور نے کی۔
سیمینار میں پی آر او ٹو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور روڈ سیفٹی انچارج انسپکٹر سہیل نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
کراچی ٹریفک پولیس نوجوانوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور محفوظ سفر کو فروغ دینے کے لیے آگاہی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ کا سفری ساتھی — کراچی ٹریفک پولیس

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *