ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ضلع بھر میں سخت ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سخت ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی چیکنگ کے لیے اہم شاہراہوں، اہم شاہراہوں، لنک روڈز اور ذیلی سڑکوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے، ان کی گاڑیوں کے کاغذات اور شناختی کارڈز کی تصدیق کی جا رہی ہے اور جدید سرچ ڈیوائسز کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے۔ مشتبہ افراد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے سرچ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کو مزید موثر بنا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *