
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی زیرِ سرپرستی مختلف تھانوں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔
1۔ گمشدہ بچی بازیاب
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 1346/26، بجرم دفعہ 363/TIP-3 میں کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ خدیجہ دختر محمد وقار کو 24 گھنٹوں کے اندر تلاش کر لیا۔
2۔ ڈکیتی کے مقدمے میں 2 ملزمان گرفتار
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 1192/26، بجرم دفعہ 397/34 میں ملزمان عبدالقادر ولد فرید احمد اور عبدالسمی ولد خانزادہ عبدالغفار کو گرفتار کر لیا۔
3۔ مفرور ملزم گرفتار
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 1229/26، بجرم دفعہ 489-F میں مفرور ملزم بخش علی ولد مراد علی کو گرفتار کر لیا۔