
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ملیر سٹی کی شاہین فورس پولیس نے غریب آباد گوٹھ کچی آبادی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد علی ولد ظفر محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے 5 مقدمات درج ہیں جن میں وہ پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل بھیج چکا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے محکمہ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔