حیدرآباد:
*سٹی پولیس کی کارروائیاں، جیولرز کے کارخانے میں سونے کی چوری میں ملوث ملزمان سمیت 5 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر ایس پی ہیڈکوارٹرز زین رضا بلوچ* کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طاہر مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
*پہلی کارروائی* سونے کی چوری میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 183/2026 بجرم دفعات 380، 381، 120-B، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزمان محمد اشرف پٹھان، محمد جاوید عرف پپو یوسفزئی اور شیان گاڈی کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان مدعی مقدمہ محمد فراز خان یوسفزئی کے گولڈ لبرٹی کارخانے سے سونا چوری کرنے کی واردات میں ملوث تھے۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری کارروائی میں سٹی پولیس نے مین پوری فروش حسن انصاری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 76 مین پوری اور 154 گٹکے برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر 184/2026 بجرم دفعہ 8، گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے مقدمہ کرائم نمبر 177/2026 بجرم دفعات 431، 426، 427 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم ظفراللہ خان کو بھی گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔