

حیدرآباد ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے گندم اٹا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ مسترد سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر عمل درامد کو یقینی بنائیں اٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کو گندم کوٹہ چالان کا فوری اجرا کیا جائے یہ مطالبہ اراکین سندھ اسمبلی انجینیئر صابر حسین قائم خانی اور ناصر حسین قریشی نے حیدراباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوائٹ ڈسٹرکٹ انچارج جاوید قریشی سابق سٹی ناظم جاوید جبار افتخار احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انجینیئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ حیدراباد میں گندم اٹا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جو ضلعی انتظامیہ اور پرائیس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ شہری فی کلو اٹا 180 روپے اور ایل پی جی 550 سے لے کر 650 روپے تک فی کلو بلیک میں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپیہ فی کلو مقرر ہے۔ ڈپٹی کمشنر بتائیں کہ لبیک چوک پر فلائ أوور نہ۔بنانے کی تجویز کس کو فائدہ پہنچانے کے لئیے دی گئی ہے عوامی نمائندے شہر کی ترقی کے بارے میں بہتر جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ حیدراباد میں اوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ شہریوں بالخصوص بچوں کی سلامتی کے لیے تشویش ناک ہے سگ گزیدگی کے واقعات میں اب تک چار قیمتی جانیں اینٹی ریبیز ویکسین کورس مکمل ہونے کے باوجود اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو ایک سنگین مسئلہ ہے سندھ حکومت وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سنگین صورتحال پر فوری توجہ دیں اور واقعات کی فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں اور ایسی ناقص ویکسین کو فوری تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میئر حیدراباد ٹاؤن چیئرمین اور یو سی چیئرمین سیاست سے بالاتر ہو کر اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور حیدراباد بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کی جائے یہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ شہریوں کی جان اور بچوں کی حفاظت کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی امد سے قبل ڈینگی خطرات کے پیش نظر شہری علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں گزشتہ سال ضلع انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے ڈینگی کے سبب متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے رواں سال بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لیے قبل از وقت اسپرے مہم نہ ہونے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی نکاسی اب اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے موثر انتظامات کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی سندھ اور وفاقی وزیر برائے قومی غذاء و تحفظ و تحقیق سے پرزور اپیل کی گندم کی قلت اٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نجی شعبے کو بھی گندم درامد کرنے کی فوری اجازت دی جائے تاکہ عوام کو سستا اٹا میسر ا سکے اور ملک کو ممکنہ غذائی بحران سے بھی بچایا جا سکے انہوں نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت کو بھی یقینا بنانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین قریشی نے کہا کہ حیدراباد اور سندھ کے عوام کو کرپٹ اور راشی افسران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضلعی انتظامیہ گندم اٹا ایل پی جی دودھ اور دیگر اشیاء خوردو نوش سرکاری قیمتوں پر عوام کو فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں میئر حیدراباد کے پاس اٹوبھان روڈ کے علاوہ اپنی کارکردگی بتانے اور عوام کو مطمئن کرنے کے لیے اور کچھ بھی نہیں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کہاں کرائے گئے ہیں عوام یہ جاننا چاہتی ہے ناصر حسین قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی مسائل پر اواز اٹھاتی رہے گی ہم عوام کی مشکلات سے اگاہ ہیں انہیں کسی بھی طور پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر مہنگائی کنٹرول کرنے کا بھی مطالبہ کیا