
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے پریس کوارٹرز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں نادر خان ولد گلاب خان اور کلیم اللہ ولد قدرت اللہ خان شامل ہیں۔
