ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائیاں جاری

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔
جوہرآباد پولیس: گٹکا/ماوا فروخت کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار، 40 پیکٹ گٹکا اور 600 روپے برآمد۔
نیو کراچی پولیس:

  • آئی آر لسٹڈ شراب نوشی میں ملوث ملزم گرفتار، 3 بوتلیں شراب برآمد۔
  • دوسری کارروائی میں دو آئی آر لسٹڈ گٹکا/ماوا فروش گرفتار، 60 پیکٹ تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد۔
    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس: آئی آر لسٹڈ اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 30 بور پستول، راؤنڈز، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد۔ ملزم سابقہ ڈکیتی مقدمات میں بھی ملوث تھا۔
    خواجہ اجمیر نگری پولیس: آئی آر نامزد منشیات فروش گرفتار، 24 گرام آئس برآمد۔
    ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *