
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی،کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا
مورخہ 22-04-2026 کو مغوی محمد متعال خان اپنے گھر کراچی سے لاہور جانے کے لیے نکلا، جسے سفید رنگ کی ویگو میں سوار نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ ملزمان نے مغوی پر تشدد کیا اور اس کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8600 USDT، ایک iPhone 17 Pro Max، ایک سام سنگ موبائل اور ایک M4 لیپ ٹاپ لے لیا، پھر مغوی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 52/2026 بجرم دفعہ 365A PPC تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا، بعد ازاں تفتیش AVCC/CIA کراچی منتقل کی گئی۔
ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان:
1۔ حمزہ رضوان ولد رضوان حبیب
2۔ محمد سلیم علیم ولد محمد علیم حنیف
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
