
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جان ولد امیر خان کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1500 پڑیاں گٹکا ماوا (100 کلو سے زائد)، نقدی رقم اور سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
