
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دو ملزمان گرفتار کیے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے گٹکا ماوا، چونا اور تمباکو برآمد ہوا۔
منگل بازار، نارتھ کراچی کے قریب کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 45 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے انڈین گٹکا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مضر صحت گٹکا، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔
نیو کراچی پولیس نے ایک ملزم گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 60 تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
سپر مارکیٹ پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے ایل پی جی سلنڈر اور نقد رقم برآمد کی۔
شریف آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے 55 گرام منشیات برآمد کی۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کیے، جن کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
