*حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 16 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں خام مال مین پوری، گٹکے، چرس، شرب برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ حالی روڈ*
ایس ایچ او انسپیکٹر فاروق راہیپوٹو بمہ اسٹاف نے خفیہ انفارمیشن پر لعل ٹنکی امریکن کوارٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام محمود دل، محمد جمن بھٹی اور اسامہ غوری کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 70 کٹوں میں 700 کلو خام مال مین پوری اور 800 عدد گٹکے کے پیکٹ، 30 کلو تمباکو اور مین پوری تیاری کرنے کا دیگر سامان پولیس تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 139/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہتڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر اسلم بلو بمہ اسٹاف نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم عادل چانڈیو کو 2 کلو 10 گرام چرس، ملزمان محمد اسلم سانڈ اور ندیم گوپانگ کو 20 لیٹر کچی شراب، ملزم عمران چانڈیو کو 1760 ساشے گٹکے، ملزم ایاز عرف پپو رند کو 10 لیٹر کچی شراب، ملزم زاہد چانڈیو کو 10 لیٹر کچی شراب اور ملزم حسنین کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے
*154/2026 u/s 9-1(3) c CNS*
*155/2026 u/s 3/4 PEHO*
*156/2026 u/s 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019*
*157/2026 u/s 3/4 PEHO*
*158/2026 u/s 3/4 PEHO*
*161/2026 u/s 3/4 PEHO*
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر قمر علی عرف کاوش رند کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 10 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 101/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر شوکت علی ملوخانی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سانول پنہور اور اللہ ڈتا کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 123 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 90/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز بنام نجف سندھی قریشی اور عبدالحسین کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 164/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ اے سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری و گٹکا فروش بنام سید شاہد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 مین پوری اور 440 ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 254/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
