
راولپنڈی: آئی ایس پی آر ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تجزیہ نگار و اسکالر احمد حسن العربی کی آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ورکشاپ میں ملک بھر کے دو سو سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر پروفیسرز کے ساتھ نشست
خصوصی نشست میں تجزیہ نگار و اسکالر احمد حسن العربی نے بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مذموم کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
بی ایل اے کے سوشل میڈیا ہینڈلرز بلوچستان کی صورتحال کو مسخ شدہ انداز میں پیش کرتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
بلوچستان کے عوام امن، تعلیم، ترقی اور سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جبکہ دہشت گرد عناصر خوف اور انتشار کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
پاک فوج نے گزشتہ چار ماہ کے دوران بہت بڑی تعداد میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، اور جہنم کے کتوں سے بھی بدتر ہیں۔