کھاریاں پریس کلب مظلوم کی اواز اور معاشرے کی انکھ کا کردار ادا کرتا ہے عوام کو کھاریاں پریس کلب سے بہت امیدیں ہیں ان خیالات کا اظہار سید تنویر نقوی صدر کھاریاں پریس کلب نے کیا

کھاریاں (پ ر)کھاریاں پریس کلب مظلوم کی اواز اور معاشرے کی انکھ کا کردار ادا کرتا ہے عوام کو کھاریاں پریس کلب سے بہت امیدیں ہیں ان خیالات کا اظہار سید تنویر نقوی صدر کھاریاں پریس کلب نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ کھاریاں پریس کلب ایک مضبوط اور شفاف ادارہ ہو ہم نے کھاریاں پریس کلب میں شفافیت لانی ہے اس سلسلے میں کام جاری ہے بہت جلد کھاریاں پریس کلب کے اراکین کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی صرف وہ صحافی اس لسٹ میں شامل ہوں گے جو عملی طور پر کھاریاں شہر کے عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں اور صحافت کو عوامی خدمت سمجھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *