اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ کورنگی پولیس کی کامیاب کارروائی
اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
تھانہ کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان، دلدار ولد نثار احمد اور حمزہ ولد نور محمد، کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *