


حیدرآباد(بیورورپورٹ)
عیدالاضحیٰ کے موقع پر کینٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے خصوصی صفائی اقدامات
کینٹ ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد مشتاق احمد چاچڑ کی زیر نگرانی عیدالاضحیٰ کے موقع پر کینٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کی جانب سے صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ قربانی کے ایام میں شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔خصوصی صفائی مہم کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت جمع کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی جنہوں نے عید کے ایام میں مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں آلائشوں کو مقررہ ٹرنچنگ گراؤنڈز میں محفوظ طریقے سے دفن کیا گیا جبکہ تعفن کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا شہریوں کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے کینٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے دفتر میں ایک خصوصی کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کیا گیا تھا۔کینٹونمنٹ کے مکینوں نے عید قرباں پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کرنے پر بورڈ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے