*شدید گرمی کے دوران پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لیے حیدرآباد پولیس کے اقدامات*
*انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو و ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ایس پی ہیڈکوارٹر زین رضا بلوچ* کی نگرانی میں حیدرآباد پولیس نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
مختلف چیک پوسٹس، ناکہ بندی پوائنٹس، ٹریفک سگنلز و ٹریفک پوائنٹ اور اہم مقامات پر سایہ دار چھتریوں اور عارضی شیڈز کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ اہلکاروں کو ٹھنڈے مشروبات اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ انہیں ہیٹ اسٹروک اور گرمی کی شدت کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سخت موسمی حالات کے باوجود خوش اخلاقی، صبر اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور عوام، بالخصوص بزرگوں، بچوں اور مسافروں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔
مزید برآں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ماتحت عملے کی صحت، سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام اور پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ پانی کا زیادہ استعمال کریں، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد پولیس عوام کی خدمت، حفاظت اور مدد کے لیے ہر وقت میدانِ عمل میں موجود ہے، جبکہ پولیس افسران و اہلکاروں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔