کراچی ٹریفک پولیس نے سال 2025ء اور 2026ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جنوری تا مئی) کے ٹریفک حادثات کا تقابلی جائزہ

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ٹریفک پولیس نے سال 2025ء اور 2026ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جنوری تا مئی) کے ٹریفک حادثات کا تقابلی جائزہ جاری کر دیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری تا 31 مئی 2026ء کے دوران 296 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025ء کے اسی عرصے میں یہ تعداد 391 تھی، یعنی حادثات میں 24.3٪ کمی واقع ہوئی۔
اسی طرح ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 418 سے کم ہو کر 322 رہ گئی، جو 22.97٪ کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ زخمیوں کی تعداد بھی 752 سے کم ہو کر 502 ہو گئی۔
ٹریفک پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی، KRAAT کے قیام اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے باعث حادثات، اموات اور زخمیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار پر قابو رکھیں، لین ڈسپلن اختیار کریں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
آپ کے سفر میں ہم سفر
ٹریفک پولیس کراچی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *