
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، ( محمد حسین سومرو) آئی ایس آئی پی آر کے مطابق 10 جون 2026 پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر آج مظفر آباد کے قریب فنی خرابی کے باعث ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
جہاز میں موجود تمام اہلکاروں نے شہادت کو گلے لگایا۔ کوئی زندہ نہیں بچا تھا۔
ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی صحیح تکنیکی وجہ جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
سی او ایس اور سی ڈی ایف اور پاک فوج کے تمام رینک قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔