
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد۔
سی ون ایریا قبرستان، تاجی بابا مزار کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان عاقب ولد محمد اسحاق اور احتشام ولد ولی حسن کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، 6 زندہ راؤنڈز، نقد رقم، 3 موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل (KIE-8038) برآمد ہوئی۔
موٹرسائیکل تھانہ رسالہ کے مقدمہ نمبر 56/2025 بجرم 381-A میں مسروقہ پائی گئی۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔
تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ نمبر 387/2026، جبکہ اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمات 388/2026 اور 389/2026 درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔