
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر ٹریفک انتظامات کیے گئے۔
شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری مجالس اور جلوسوں کے اطراف تعینات رہی، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے افسران اور جوان مسلسل فرائض انجام دیتے رہے۔
آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس۔