حیدرآباد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لیکچرار کی آسامیوں کے لئیے تحریری امتحان میں شریک امیدوار

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں لیکچرار آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کامیابی سے منعقد*

حیدرآباد ( )، :گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے ذیلی ادارے گورنمنٹ کالج حیدرآباد میں لیکچرار (بی پی ایس-17) کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان شفاف، پُرامن اور منظم ماحول میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔

تحریری امتحان میں مختلف شعبہ جات کی آسامیوں کے لیے 1,500 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان انگریزی، فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، ریاضی، باٹنی، زوالوجی، سندھی، اردو، پاکستان اسٹڈیز اور اسلامیات کے مضامین میں لیکچرار کی پوزیشن کے لیئے لیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے کہا کہ لیکچرار آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کا مرحلہ یونیورسٹی کی مقررہ بھرتی پالیسی کے مطابق مکمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے امتحان کے کامیاب انعقاد پر انتظامی کمیٹیوں، نگران عملے اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقرریاں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق خالصتاً میرٹ پر کی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز نجام الدین سوھو نے کہا کہ تحریری امتحان کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریری امتحان کے نتائج جلد یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے، جبکہ بھرتی کے آئندہ مراحل بھی یونیورسٹی کی مقررہ پالیسی کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *