
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) آج رات بھی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم نے کارروائی میں حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، شہریوں کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ہے۔